• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال ہو گیا: خاندان میں 38بیویاں،89 بچے شامل

دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال ہو گیا: خاندان میں 38بیویاں،89 بچے شامل

نئی دہلی:38 بیویوں اور 89 بچوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال اتوار کے دن بھارتی ریاست کے ایک نجی اسپتال میں ہوا ہے۔

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست میزورام میں رہائس پذیر دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ زیونا چنا کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض تھے۔

76 سالہ زیونا چنا کو عالمی سطح پر بھی دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ مانا جاتا تھا۔ ان کی 38 بیویاں، 89 بچے اور درجنوں پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

زیونا چنا میزورام کے سیرشب ضلع کے گاؤں تلنگموام کے رہائشی تھے۔ ان کے انتقال پر میزورام کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دکھ بھرا پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں ںے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ میزورام کے لوگ بوجھل دل کے ساتھ مسٹر زیونا کو الوداع کہہ رہے ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق اس خاندان کی وجہ سے میزورام اور ان کا گاؤں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان مل جل کر ایک ہی گھر میں رہتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

زیونا چنا نے اپنے ایک انٹرویو میں تین سال قبل کہا تھا کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئی تھیں جس کی وجہ سے وہ انکار نہیں کرسکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادیاں کرتے گئے اور ان کا خاندان بڑھتا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply