چوالیس ہزار روپے کی بریانی کی پلیٹ۔۔منصور ندیم

کسی بھی شخص کا تعلق برصغیر سے ہو اور وہ بریانی پسند نہ کرتا ہو، ایسا شائد ممکن نہیں، بریانی کا مغلوں کے دور میں آغاز ہوا تھا، مغل   اپنے شاہی کھانے عموماً  عوام سے الگ دکھانے کے لئے ہمیشہ انہیں Rich رکھا کرتے تھے ، ورنہ بریانی تو چاولوں مصالحوں اور گوشت کی ڈش ہوتی تھی، مگر مغلوں میں شاہی ڈشز ہمیشہ کئی دیگر اشیاء کے اضافے سے بنائی جاتی تھیں تاکہ انہیں عام عوام کے کھانوں سے الگ حیثیت رکھی جائے۔ لیکن بعد میں یہی کھانے حکمرانوں کے دسترخوان سے امراء اور بالآخر عوام الناس تک بھی پہنچ جاتے تھے، مغلوں نے ہانڈیوں میں خشک میوہ جات ڈالنے کی رسم شروع کی، تاکہ وہ ان کے کھانے عام عوام کے کھانوں سے ممتاز اور مہنگے نظر آئیں، اور بدقسمتی سے اب اکثر سالن اور کھانے کی ڈشز میں کاجو بادام اور پستے ڈالے جاتے ہیں۔ اب عوام میں یہ طریقہ عام سی بات تھی کہ بادشاہوں اور عام انسانوں میں تفریق کا مظہر تھا، ان اطوار کو عوام نے بھی اپنا فخرسمجھ لیا۔ اور اکثر ہمارے ہاں یہ جتایا جاتا ہے کہ ہم کھانوں میں Nuts کا استعمال کرتے ہیں ،ویسے مجھے ذاتی طور پر کھانوں میں Nuts کا استعمال بالکل پسند نہیں ہے۔

خیر تو بات بریانی کی تھی یہ بتانا ضروری ہے کہ ہم کراچی والے تو بریانی کے بغیر شائد کوئی ہفتہ نہیں گذارتے، گھر کی بریانی شاندار ہی ہوتی ہے، بلکہ کراچی میں تو کئی ریڑھیوں  پر بکنے والی بریانی بھی شاندار ہوتی ہیں۔ میں نے کراچی میں ۱۵ روپے پلیٹ والی بریانی بھی کھائی ہے، اور اب بھی شائد ۱۵۰ روپے لے کر ۱۰۰۰ روپے تک کراچی میں مختلف اسٹینڈرڈ کی بریانی مل ہی جاتی ہے۔

Royal Gold Biryani platter رائل گولڈ بریانی کی پلیٹ

لیکن یو اے ای United Arab Emirates کی ریاست دبئی Dubai میں جہاں آپ کو پوری دنیا کے مہنگے ترین برانڈز کی اشیاء ملیں گی وہی۔ پوری دنیا کی روایتی ڈشز ان کے مقامی شیف, مقامی مصالحہ جات اور مقامی ذائقوں میں ملتی ہیں، لیکن اسی دبی Dubai میں کبھی کوئی ریسٹورانٹ “ڈیڈھ لاکھ روپے” (پاکستانی کرنسی) کا گوریلا برگر متعارف کرواتا ہے تو کبھی ۴۴ ہزارروپے کی مہنگی ترین بریانی۔

جی ہاں، دبئی میں ایک “International Mall” کے انٹرنیشنل فنانشل سینٹر “Dubai International Financial Centre” (DIFC) کے انتہائی پُرتعیش ڈائننگ ہال کے ایک انڈین ریسٹورینٹ “بمبئی بورو” (Bombay Borough) نے بریانی کی ایک پلیٹ متعارف کروائی ہے، جسے مخصوص موقع پر متعارف کروایا ہے، اس کا نام “رائل گولڈ بریانی” (Royal Gold Biryani) ہے۔ آج کی تاریخ تک یہ دبئی کی ’سب سے مہنگی‘ بریانی کی ڈش ہے۔ اس کی قیمت ۱۰۰۰ درہم ( 1000 Dirham یعنی لگ بھگ ۴۴ ہزار روپے پاکستانی مالیت بنتی ہے۔

آرڈر سرونگ کے بعد اس بریانی جو تقریبا ۴۵ منٹ کے بعد سرو Serve کیا جاتا ہے، یہ بریانی کو ایک بڑی سنہری پلیٹ (Giant Golden Metallic platter) میں پیش کی جاتی ہے جسے 23 قیراط سونے کے اوراق سے سجایا جاتا ہے۔ اس پلیٹ میں تین طرح کے چاولوں کی تہیں ہوتی ہیں.

۱- مرغ بریانی چاو ل (Chicken Biryani Rice)

۲- قیمہ چاول (Keema Rice)

۳- سفید اور زعفرانی چاول (White and Saffron Rice)

اس بریانی کے اوپر Topping میں منی ایچر آلو  (Baby potatoes) اور ابلے ہوئے انڈے (Boiled eggs) بھی رکھے جاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رائل گولڈ بریانی (Royal Gold Biryani platter) میں تین اقسام کی چکن  شامل ہیں، باربی کیو ملائی چکن Grills-Malai chicken، راجپوتانہ مرغا سلا Rajputana Murgh Sula، اور چکن کے قیمے سے بنے کوفتے Chicken Meatballs ۔ اس کے علاوہ اس پلیٹ میں دنبے کی چانپ (Lamb Chops)، بکرے کے سیخ کباب (Lamb Seekh Kebab)، تلے ہوئے کاجو انار دانہ اور فرائی پیاز بھی شامل ہیں۔ یہ پلیٹ اس کے علاوہ تین اضافی ڈشز کے ساتھ پیش کی جاتی ہے جس میں نہاری، جودھپوری سالن، بادام کے ساتھ ان کی سرو کیاجاتا ہے ساتھ انار دانہ کی چٹنی کا رائتہ بھی ساتھ میں دیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply