خبریں کی تحاریر
خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔ پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی←  مزید پڑھیے

میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت میرا پاکستان میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔ حکومت سے منظوری کے بعد اسکیم کی نئی خصوصیات کو 31 اگست 2022 تک حتمی شکل←  مزید پڑھیے

آٹا، ٹماٹر، آلو، دالیں، لہسن، انڈے، دودھ، دہی، نمک، گڑ اور مٹن سمیت 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: آٹا، ٹماٹر، آلو، دالیں، لہسن، انڈے، تازہ دودھ، دہی، نمک، گڑ اور مٹن سمیت 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ آٹا، پیاز، ٹماٹر، دالیں، آلو، بیف، بچوں کا دودھ اور←  مزید پڑھیے

ہم پاک برطانیہ تعلقات کے75 سال مکمل ہونے پر جشن منارہے ہیں،قائمقام برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد: قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے کہا ہے کہ ہم پاکستان برطانیہ تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔ قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے←  مزید پڑھیے

بلوچستان:موسلادھار بارشوں سے تباہی،قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے

بلوچستان میں موسلا دھار بارش نے پھر تباہی مچادی۔ قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے۔ لسبیلہ میں سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ حب میں موسلادھار بارش سے جھل تھل ایک ہو گیا۔ طوفانی بارش سے شہری←  مزید پڑھیے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اپنی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں موجود نہیں تھے تاہم پولیس ان نے ان سے تفتیش کے←  مزید پڑھیے

آئی ایم ایف قرض کی قسط رواں ماہ کے آخر میں ملنے کا امکان

پاکستان کو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کو قرض پروگرام کی قسط جاری کرنےکیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اگست کوطلب کر لیا گیا۔ اکتیس اگست کودفتری←  مزید پڑھیے

سلمان رشدی پر حملہ،شدید زخمی

(نامہ نگار خصوصی) نیویارک میں ایک نوجوان کا سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کی صبح نیویارک میں ایک لیکچر کے ابتدائی لمحات میں ایک شخص نے سلمان رشدی پہ حملہ کر کے شدید زخمی کر←  مزید پڑھیے

اورنج ٹرین کی سولر انرجی پر منتقلی، بزرگوں کو مفت سفری سہولت دینے کا فیصلہ

اورنج ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا جائزہ لینے کے لیے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اجلاس میں اورنج ٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے←  مزید پڑھیے

جسٹس فائز عیسیٰ کیس: اختیارات کے غلط استعمال پر کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سربراہان اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا←  مزید پڑھیے

وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا

نئی دہلی: بھارتی وکیل نے 22 سال بعد ریلوے کے خلاف 20 روپے کا مقدمہ جیت لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے ریلوے کے خلاف 22 سال قبل ایک مقدمہ کیا تھا جو انہوں نے جیت لیا۔ وکیل تنگناتھ←  مزید پڑھیے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی چیئرمین واپڈا تعینات

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کو نیا چیئرمین واپڈا تعینات کر دیا گیا۔ نئے چیئرمین واپڈا کے لیے ناموں کی سمری ارسال کی گئی تھے اور وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔ چیئرمین←  مزید پڑھیے

پریشان ہوں، خلیج بڑھتی جار ہی ہے، سیاستدانوں کو سمجھاتا رہا ہوں فوج کو زیر بحث مت لایا کریں، صدر مملکت

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پر پکڑے گئے، بطور پارٹی سیکریٹری میں نے اسد قیصراورسیما ضیا کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا تھا، امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کے لیے←  مزید پڑھیے

اگست میں ہونے والی مردم شماری مؤخر، ادارہ شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: ماہ رواں (اگست) میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری مؤخر ہو گئی ہے، اب ڈیجیٹل مردم شماری سال رواں کے ماہ نومبر میں متوقع ہے۔ مردم شماری برائے 2022: سوالنامے کو حتمی شکل دے دی گئی. ذرائع کے←  مزید پڑھیے

تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت

سعودی حکومت نے تمام اقسام کے ویزوں پر عمرہ ادائیگی کی اجازت دے دی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی ویزے سمیت ہر قسم کے ویزوں کے حاملین کو←  مزید پڑھیے

ساری رات جگاتے اور تشدد کرتے ہیں،شہباز گل کا بیان، عدالت نے جیل بھیج دیا

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،شہباز گل نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں پوری رات جگایا جاتا ہے اور تشدد بھی کیا←  مزید پڑھیے

نوجوان 13 اگست کے جلسے میں ضرور آئیں،عمران خان،آج دورہ لاہور کا امکان

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج دورہ لاہور متوقع ہے، عمران خان شہباز گل کی گرفتاری، سیاسی امور پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان دورہ لاہور میں پارٹی رہنماوں←  مزید پڑھیے

ڈالر مزید سستا، 216 کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ روپیہ مزید مستحکم ہو گیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج جمعے کو بھی کاروبار کے آغاز←  مزید پڑھیے

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور ہو گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو←  مزید پڑھیے

عطا تارڑ نے تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

معاون خصوصی عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ معاون خصوصی عطا تارڑ نے وکیل کے ذریعے لا ہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی، درخواست میں چیف سیکریٹری ،←  مزید پڑھیے