• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہم پاک برطانیہ تعلقات کے75 سال مکمل ہونے پر جشن منارہے ہیں،قائمقام برطانوی ہائی کمشنر

ہم پاک برطانیہ تعلقات کے75 سال مکمل ہونے پر جشن منارہے ہیں،قائمقام برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد: قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے کہا ہے کہ ہم پاکستان برطانیہ تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔

قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج یہاں حیرت انگیز شکر پڑیاں نیشنل پارک میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کو منا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اہم سنگ میل کو منانے کے لیے برطانوی ہائی کمیشن اسٹاف نے 75 درخت لگائے ہیں اور دیگر سرگرمیوں کی طرح یہ ٹاسک پاکستانی عوام کی مدد سے پورا کیا۔

اینڈریو ڈالگکیش نے کہا کہ رواں برس برٹش پاکستان فاؤنڈیشن اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن نے اس 75 سالہ سفر میں برطانیہ میں ساڑھے 7 ہزار درخت لگائے اور یہ سرگرمیاں ہماری گہرے عوامی سطح کے رابطوں کا ثبوت ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش بندی اور صنفی برابری جیسے دنیا کے بڑے چیلنجز سے مل کر نمٹ رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply