• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اپنی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں موجود نہیں تھے تاہم پولیس ان نے ان سے تفتیش کے لیے حاضری کا نوٹس دے دیا۔

وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ عطا تارڑ آپ پیش ہو جائیں قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے اور آج پولیس نے لاہور میں آپ کے گھر نوٹس دیا ہے۔

انہوں نے عطا تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو جائیں۔

اس حوالے سے عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہاشم ڈوگر صاحب، میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔ میں جس گھر میں 15 سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply