چوری کا الزام،ملزمان کو چارپائی پر باندھ کر تفتیش

شکر گڑھ میں پولیس نے چوری کے الزام میں خاتون ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا، اس دوران نہ صرف مرد اہلکاروں نے خاتون پر تشدد کیا بلکہ اسے اوراس کے شوہر کو ہتھکڑی لگا کر چارپائی سے باندھ کر بھی رکھا گیا۔ شکر گڑھ میں اخلاص پور روڈ کی رہائشی 22 سالہ فروا وقاص اخراجات پورے کرنے کے لیے گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ گھر کے مالک شیخ شہباز نے فروا پر 3 لاکھ روپے چرانے کا الزام لگا کر تھانا سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ملزمہ نے الزام عائد کیا کہ اسے اور اس کے شوہر کو مرد پولیس اہل کاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تفتیش کے لیے کسی خاتون پولیس اہلکار کو شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد عظیم نے موقف اختیار کیا کہ بارش کے بعد حوالات میں پانی بھرنے کے باعث ملزمہ اور اس کے شوہر کو بیرک میں رکھا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply