• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘ کرپشن میں ملوث افراد کو آئین میں متعین قانون کے تحت سزا دی جائے’

‘ کرپشن میں ملوث افراد کو آئین میں متعین قانون کے تحت سزا دی جائے’

لندن: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کو آئین میں متعین قانون کے تحت سزا دی جائے اور انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔نمائندہ آج نیوز لندن نوید سجاد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا لوگوں کو اپنی بہتری کیلیے فنڈ میں حصہ ڈالنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آج کل ڈیم فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں برطانیہ کے دورے پر ہیں، لندن میں تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آنے والی نسل کو بچانے کیلئےقربانی دینے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے ڈیموں کی بروقت تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے، پانی کی کمی پر قابو نہیں پایا گیا تو دو ہزار پچیس تک صورتحال گھمبیر ہو جائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر سےمتعلق مجرمانہ غفلت برتی گئی، چالیس سال پہلے تربیلا ڈیم بنا، اس کے بعد کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا، ملک سے کرپشن کا عنصر نکل جائے تو سب کچھ بہتر ہو جائے گا، ہمیں دیانت دار قیادت اور بہترین عدلیہ کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پانی کوذخیرہ کرنےکی اہمیت سےآپ سب آگاہ ہیں، ماہرین تجاویز دیں چندے سے ہٹ کر ڈیم کس طرح بنائے جاسکتے ہیں، ہمیں ایک نہیں کئی ڈیم بنانے ہوں گےچیف جسٹس نے کہا ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کی رہنمائی کی ضرورت ہے، مہم کا مقصد صرف پیسے جمع کرنا نہیں، ڈیموں کی اہمیت کا احساس دلانا بھی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پانی کیلیے بچھائی گئی لائنیں بھی خراب ہوچکی ہیں، لاہور کی ساری گندگی دریائے راوی میں ڈالی جارہی ہے، لاہور میں پانی کی گہرائی400 فٹ اور کچھ شہروں میں 0015 فٹ ہے۔ مسئلے پر قابو پانے کےلیے بھی عدلیہ نے کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے نوٹس پر 154 روپے پنشن لینے والی خاتون کو 8 ہزار روپے مل رہے ہیں۔ ہمیں دیانت دار قیادت اور بہترین عدلیہ کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply