اسلام آباد: ماہ رواں (اگست) میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری مؤخر ہو گئی ہے، اب ڈیجیٹل مردم شماری سال رواں کے ماہ نومبر میں متوقع ہے۔
مردم شماری برائے 2022: سوالنامے کو حتمی شکل دے دی گئی. ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے مشترکہ مفادات کونسل کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کو لکھے جانے والے خط میں مردم شماری کا عمل تین ماہ کے لیے مؤخر کیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی آلات کی خریداری میں تاخیر مردم شماری کے التوا کا شکار ہوئی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیبلٹس ابھی خریدے جانے ہیں، پائلٹ خانہ و مردم شماری کی رپورٹ ادارہ شماریات جلد مرتب کرے گا۔ مردم شماری کے بعد نتائج مارچ تک الیکشن کمیشن کو جمع کروائے جائیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں