اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کو نیا چیئرمین واپڈا تعینات کر دیا گیا۔
نئے چیئرمین واپڈا کے لیے ناموں کی سمری ارسال کی گئی تھے اور وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔ چیئرمین واپڈا کے لیے سمری میں سجاد غنی کا نام سر فہرست تھا جب کہ شمس الدین شیخ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل کا نام بھی شامل تھا۔
چیئرمین واپڈا کی تعیناتی 5 سال کے لیے کی گئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی واپڈا کے 23ویں چیئرمین ہیں۔ چیئرمین واپڈا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چیئرمین واپڈا کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں