• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت میرا پاکستان میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔

حکومت سے منظوری کے بعد اسکیم کی نئی خصوصیات کو 31 اگست 2022 تک حتمی شکل دے کر جاری کر دیا جائے گا، ملک میں جی ڈی پی کے تناسب سے رہن قرضے 0.5 فیصد سے بھی کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک ملک میں رہن مالکاری کے تناسب کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، جن درخواست گزاروں کے قرضوں کی کچھ رقوم کی فراہمی ابھی باقی ہے، انہیں بقیہ رقم ادا کی جائے گی، ایسے افراد کو 31 اگست تک انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

اسٹیٹ بینک نے اسکیم کے تحت بینکوں نے ایسے افراد کو بھی قرضے دیے جن کا کوئی رسمی ذریعہ آمدن نہیں تھا، غیررسمی آمدنی والے افراد کے لیے ایک اسکور کارڈ بنایا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 500 ارب روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، 236 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply