• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فواد خان کی آواز میں شاعری نے سننے والوں کو مسحور کردیا

فواد خان کی آواز میں شاعری نے سننے والوں کو مسحور کردیا

مشہور شاعر احمد فراز کی یہ خوبصورت شاعری بے شمار لوگوں کی پسندیدہ ہے لیکن سپر اسٹار فواد خان کی آواز میں یہ اشعار سن کر مداح دیوانے ہوچکے ہیں۔

فواد خان چاہے گلوکاری کریں، اداکاری کریں یا ماڈلنگ، ان کا ہر انداز مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔اس مرتبہ فواد خان نے عبد اللہ حارث کی ’برائیڈل فیشن‘ فلم میں اپنی آواز میں احمد فراز کی شاعری کا جادو بڑے ہی عاشقانہ انداز میں بکھیرا اور فلم میں چار چاند لگا دیئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london
FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

یوں تو فواد خان، احمد فراز کی اس غزل کو پہلے بھی اپنی آواز دے چکے ہیں لیکن کسی فیشن فلم میں یہ انداز پہلی مرتبہ اپنایا گیا ہے۔یہ فلم فواد خان کی اہلیہ صدف خان کی نئی برائیڈل کیلکشن ’ایس ایف خان‘کی تشہیری مہم کا ایک حصہ ہے۔اس کلیکشن میں موسم بہاراں اور موسم گرما کو مد نظر رکھتے ہوئے عروسی ملبوسات متعارف کیے جائیں گے۔گزشتہ برس فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کے فیشن ہاؤس ‘علائینا’ کا افتتاح کیا جس کی ایک کلیکشن ‘سلک’ کے لیے انہوں نے ماڈلنگ بھی کی

  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply