• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کے ایک اور پنجابی گلوکار و اداکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

بھارت کے ایک اور پنجابی گلوکار و اداکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک اور بھارتی گلوکار و اداکار منکرت اولکھ نے بھی اپنی جان کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے  مطابق  31 سالہ پنجابی گلوکار و اداکار منکرت اولکھ نے کہا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے لہذا ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار جس نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔ لارنس بشنوئی پنجاب یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (SOPU) کا سابق صدر ہے اور اس وقت راجستھان کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہا ہے۔

بھارت میں خیال کیا جا رہا ہے کہ لارنس بشنوئی ہی سدھو موسے والا کے قتل کا مرکزی ملزم بھی ہے جب کہ اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہوئے لارنس بشنوئی کے وکیل نے سوال کیا ہے کہ جیل سے قتل کی اتنی بڑی سازش کیسے تیار کی جا سکتی ہے؟ انہوں نے اس تاثر کی سختی سے نفی کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ منکرت اولکھ کو اپریل میں دیویندر بمبیہا گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد گلوکار و اداکار نے اپنی سکیورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply