آصف محمود کی تحاریر
آصف محمود
حق کی تلاش میں سرگرداں صحافی

جنرل نیازی بزدل نہیں تھا۔۔آصف محمود

ساری عصبیتوں کو ایک طرف رکھ کر، دو سال قبل جب میں نے سانحہ مشرقی پاکستان پر کھلے ذہن کے ساتھ مطالعہ شروع کر کے اپنے نتائج فکر مرتب کرنے شروع کیے تو کھلنے والی بہت ساری فکری گرہوں میں←  مزید پڑھیے

سرگودھا اور کوٹ مومن کے پلُوتے ۔۔آصف محمود

یہ کیا کہانی ہے کہ بالوں میں سفیدی اترتی ہے تو اپنی زمین اورا س سے جڑی ہر چیز اچھی لگنے لگتی ہے۔ اپنا گائوں ، اپنی ثقافت ، اپنے لوگ ، اپنی تہذیب ، یہ سب میٹھا میٹھا درد←  مزید پڑھیے

کیا حکومت سکیورٹی رسک بنتی جا رہی ہے؟۔۔آصف محمود

تحریک انصاف کے دو سالہ اقتدار کا حاصل ایک ہی سوا ل ہے: کیا یہ حکومت سکیورٹی رسک بنتی جا رہی ہے؟ عمران خان کی خیر خواہی سے لے کر ان سے حسن ظن تک اور ان کی سادگی اور←  مزید پڑھیے

سید منور حسن: بندہ اچھا تھا۔۔آصف محمود

سید منور حسن بھی چل دیے ۔ اتفاق دیکھیے، میری ان سے ایک ملاقات بھی نہیں اور آج ان کی رحلت کی خبر سن کر یہ سمجھ بھی نہیں آ رہی کہ تعزیت کس سے کی جائے؟ اول خیال آیا←  مزید پڑھیے

کیا ہم منافق ہیں؟۔۔آصف محمود

دستور پاکستان میں لکھا ہے پاکستان کی قومی زبان اردو ہو گی ، دل چسپ بات ہے کہ آئین میں یہ بات انگریزی زبان میں لکھی ہوئی ہے۔بظاہر یہ معمولی سی بات ہے لیکن سوچا جائے تو یہ انتہائی سنجیدہ←  مزید پڑھیے

پہلے والے کون تھے؟۔۔آصف محمود

ہر سوال کا جواب دیا جاتا ہے ہمارا کیا قصور ، سب کچھ پہلے والوں کا کیا دھرا ہے جنہوں نے ملک لوٹ کھایا۔ سوال اب یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پہلے والے کون تھے؟ کابینہ ہی کو دیکھ←  مزید پڑھیے

وزیراعظم شاہد آفریدی؟۔۔آصف محمود

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی تصاویر زیر بحث ہیں اور کچھ لو گ مضامین باندھ رہے ہیںکہ ایک اور وزیر اعظم تیاری کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔اس بحث میں طنز ، غصہ ، توہین ، تضحیک اورجھنجھلاہٹ←  مزید پڑھیے

پرندوں کو مارو گے تو ٹڈی دل ہی اتریں گے۔۔آصف محمود

درختوں کو کاٹ کر ، معصوم مکینوں کے گھونسلے برباد کر کے ، جدید طرز تعمیر میں کسی گھونسلے کا امکان تک نہ چھوڑ کر ، بے رحم اور وحشیانہ انداز سے شکار کر کے جب پرندوں کا قتل عام←  مزید پڑھیے

ٹڈی دل۔۔آصف محمود

کورونا کی وبا پاکستانی معیشت کے لیے اتنی تباہ کن نہیں تھی، ایکسپورٹس ہماری تھیں ہی کتنی کہ متاثر ہوتیں ؟ امپورٹ بل کم ہوا تو فائدہ ہی ہوا۔ بہت بڑا سہارا ہماری زراعت تھی اور ہمیں تسلی تھی کارپوریٹ←  مزید پڑھیے

ہم پھلدار درخت کیوں نہیں لگاتے؟۔۔آصف محمود

مرغزار کے پہلو میں پھیلے مارگلہ کے جنگل میں ان دنوں کافی سختی ہے۔ ٹریل ویران پڑے ہیں اور راستے سنسان۔ مرغزار سے دامن کوہ اور وادی تلہاڑ جانے والی سڑک تو کھلی ہے لیکن راستے میں کسی کو رکنے←  مزید پڑھیے

ارطغرل پر تنقید۔۔۔ ایک جائزہ/آصف محمود

ارطغرل پر ہونے والی تنقید کا دلیل اور ادب کی دنیا میں کیا کوئی اعتبار ہے؟ آئیے ناقدین کے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں اس سوال کا جواب تلاش کرتے ہیں۔ ارطغرل پر پہلا اعتراض یہ ہے کہ یہ←  مزید پڑھیے

کورونا : سوال تو اٹھ رہے ہیں۔۔آصف محمود

’ سازشی تھیوری‘‘ یقیناً ایک نا معقول سی چیز ہے اور ہمارے ہاں محققین کرام نے جس طرح ہر کونے کھدرے سے دو تین درجن یہودی سازشیں کسی بھی وقت برآمد کر کے سامنے رکھ دینے کی فکری مشق فرمائی←  مزید پڑھیے

اٹھارویں ترمیم : ایک معاشی واردات؟۔۔آصف محمود

اٹھارویں ترمیم ایک معاشی واردات تھی اور نواز شریف اس میں شریک جرم تھے۔نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ زرداری صاحب ایک گرگ باراں دیدہ ہیں، بے نظیر بھٹوکی مظلومانہ موت کے رد عمل میں وہ اقتدار تک تو پہنچ←  مزید پڑھیے

سستا اور فوری ۔انصاف کب ملے گا؟آصف محمود

فرض کریں آپ کو کوئی طاقتور شخص کسی جھوٹے مقدمے میں ملوث کر دے ، کسی چوراہے پر پولیس اہلکار آپ کو پکڑے اور آپ پر دو کلو ہیروئن ڈال دے ،کوئی نو سر باز جعلی کاغذات تیار کر کے←  مزید پڑھیے

کیا جمہوریت انتخابات جیتنے والوں کی آمریت کا نام ہے؟۔۔آصف محمود

جمہوریت کے فضائل پر تو بہت بات ہوتی ہے، کیا کبھی ہم نے سوچا کہ جمہوریت ہوتی کیا ہے؟ کیا یہ انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کی آمریت کا نام ہے؟ انتخابات ہوئے ، میدان سجا اور پھرایک←  مزید پڑھیے

جناح صاحب نہیں۔ وہ قائد اعظمؒ تھے۔۔آصف محمود

جمعیت علمائے ہند کی مارچ 1939ء کی قرار داد میرے سامنے رکھی ہے جس میں مصطفی کمال اتا ترک کے لیے ’’ مجاہد اعظم ، مجاہد اکبر ، غازی اسلام اور مفکر اعظم‘‘ کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ سوال←  مزید پڑھیے

چینی بحران رپورٹ ۔ایک رخ یہ بھی ہے۔۔آصف محمود

آٹے اور چینی پر تحقیقاتی رپورٹ کو بالعموم دو انداز سے دیکھا گیا۔ ایک زاویہ نظر یہ تھا کہ انہوں نے اپنی ہی حکومت میں یہ رپورٹ جاری کر کے ایک غیر معمولی کام کیا ہے اور دوسرا زاویہ نگاہ←  مزید پڑھیے

آئیے دیکھیے ہم نے کیسے ثقافت تباہ کی؟۔۔آصف محمود

ایک دن میں دفتر میں بیٹھا تھا کہ غلام علی خان تشریف لائے ، جن کی آواز سے آپ ہارمونیم سُر کر سکتے ہیں کہ ہارمونیم کے سُر اور ان کے گلے میں کوئی فرق نہیں۔۔۔۔۔یہ میری روایت نہیں ،←  مزید پڑھیے

کورونا کس فرقے سے تعلق رکھتا ہے؟۔۔آصف محمود

ہمارے فکری افلاس کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ ہم نے کورونا جیسی وبا کو بھی فرقہ واریت کا عنوان بنا دیا؟ صف بندی ہو چکی ہے اور جنگجوئوں کی شمشیر کی زد میں میں←  مزید پڑھیے

کیا کرونا ایک حیاتیاتی ہتھیار ہے؟۔۔آصف محمود

کیا کرونا وائرس ایک حیاتیاتی ہتھیار ہے اور یہ کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟ اس سوال کا جواب اثبات میں دینا مشکل ہے۔ تو کیا کرونا ایک قدرتی وائرس ہے جو کسی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا؟ میرے←  مزید پڑھیے