سو لفظی کہانی۔۔۔عبدالحنان ارشد

آج استاد نے بچوں
کو کلاس میں پورا ایک مہینہ تاریخی شخصیات کے بارے میں پڑھانے
کے بعد پوچھا کہ اب آپ لوگ
باری باری بتاؤ آپ ان میں  سے کیا بننا پسند کروں گے۔۔؟

ایک بچہ میں ہٹلر بننا پسند کروں گا۔
اور اب کی بار
ساری دنیا کو تباہ کرنے کی بجائے سب
کا محافظ بنوں گا۔

دوسرا  بچہ میں چرچل بن کر پوری دنیا میں
امن قائم کرنا چاہوں گا۔
تیسرا  بچہ ،میں سکندر اعظم بن کر پوری دنیا
فتح کروں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کونے سے  ایک بچہ بولا، میں حسین بننا چاہتا ہوں۔
تاکہ میں پھر سے اسلام
کی خاطر گردن کٹوا سکوں۔۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply