پس نوآبادت ایک عرصے سے اخلاقی، معاشرتی و سیاسی اہل فکر کے لیے تشویش اور دلچسپی کا باعث رہا ہے۔ پس نو آبادیات کا معاصر افق ابھی تک ماند نہیں پڑا۔ ادبی اور ثقافتی متنون میں اس کی مباحث نت نئے رنگوں کے ساتھ سامنےآرہا ہے۔ یہ نہ ختم ہونے والا عصری مخاطبہ ہے۔ جس میں آزادی اور فہم آزادی کو نئے مفاہیم دئیے۔ یہ متنون میں ایک رجحان اور مظہر کی شکل میں موجود ہے۔ حال ہی میں راقم السطور نے ایک جاپانی دانش ور”گم گونا تاششیی “کا مقالہ ثقافتی مطالعوں میں ” جاپانی یاداشتیں اور جدیدیت”پڑھا جس میں میں نوآبادیات کی تشدد کی سطحوں { پرتوں} پر بڑے فکر انگیز بحث کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں نوآبادیات نہیں ہے۔ لیکن وہاں نو آبادیات کو وجود ہوتا ہے۔ اور اس کے پنجے دور دور تک گڑھے ہوتے ہیں۔ جو پس نو آبادیات میں نوآبادیاتی دور سے زیادہ مضبوط اور سازشی ہوتا ہے۔ جس میں قوت کی تپش اور سفّاک استبداد نظر آتا ہے۔ تاریخی عدم مساوات کے خاتمے کے لیے نئے ںوآبادیاتی مخاطبے کے لیے مزید خطرناک ہوسکتا ہے۔ عصری جاپانی فکر میں ںوآبادیات ایک ” ثقافتی مظر” ہے۔ جسکو ایریکا اسیٹونس ابیر نے ” فنکارانہ عمل” کہا ہے۔ یہ ڈرامہ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست کے بعد استبدادی قوتوں نے ایک قانونی جواز اور التباس کے زریعے جاپان پر مسلط کردیا اور اسے ” آون گارد”{avant-garde} تصور سے جوڈ دیا اور جاپانی ثقافت پر ایک بازاری اور ثقافتی لیبل چسپاں کردیا۔ پھر جاپان میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ کیا نو آبادیاتی مخاطبہ کو مغربی استبدادی اور نو آبادیاتی تاریخ کے ساتھ محدود کیا جاسکتا ہے؟ کیونکہ پس نوآبادیاتی مخاطبہ کسی قوم کی انتشاری کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جہاں معاشرتی، سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں بہت توڑ پھوڈ ہوتی ہے اور نو آبادیات کا ڈسا ہوا محکوم معاشرہ نراجیت کی طرف چلا جاتا ہے۔
::: حوالے جات :::
Abbitt, Erica Stevens. (2001) ‘Androgyny and Otherness: Exploring the West Through the Japanese Performative Body,’ Asian Theater Journal Vol.18 no.2. Hawaii: University of Hawaii Press.
Kumagome, Takeshi. (2001) ‘Japanese Colonial Memory and Modernity: Successive Layers of Violence’ trans. Victor Koschmann. “Race” Panic and the Memory of Migration . Hong Kong: Hong Kong University Press
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں