• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوسٹل ہائی وے قتل عام، ہزارہ حملہ اور حیات آباد میں منظم پیٹرن

کوسٹل ہائی وے قتل عام، ہزارہ حملہ اور حیات آباد میں منظم پیٹرن

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہزارہ حملہ، حیات آباد میں ٹی ٹی پی اور آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ ایک منظم پیٹرن نظر آ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے امن کے لیے بہت قربانی دی ہے اور انشاءاللہ ہم ان واقعات کے ذمہ داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو اورماڑا میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا ،جہاں دہشتگردوں نے مسافربسوں سے اتارکر14افراد کو قتل کردیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تمام افرادکوشناختی کارڈ دیکھ کرفائرنگ کرکےقتل کیا گیا، واقعہ مکران کوسٹل ہائی وےپرگزشتہ رات پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونےوالوں کی لاشیں اورماڑہ منتقل کردی گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply