• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ارشد شریف قتل کیس؛ ثبوت 3 مقامات پر رکھے ہیں، مراد سعید کا دعویٰ

ارشد شریف قتل کیس؛ ثبوت 3 مقامات پر رکھے ہیں، مراد سعید کا دعویٰ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا حوصلہ دیکھا کہ گولیاں لگنے کے باوجود عوام کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف قتل کیس کے ثبوت تین مختلف مقامات پر رکھے ہیں، اگر مجھے راستے سے ہٹایا گیا تو بھی یہ ثبوت کسی اور طرح سے سامنے آئیں گے، ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے پرکمیشن بنے گا تو ثبوت سامنے رکھوں گا۔

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جب مالا کنڈ میں ایک کھیل کھیلا جارہا تھا، اس وقت جب میں حقائق سامنے لایا تو مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ مالا کنڈ میں ہم نے سازش کو عوامی طاقت سے ناکا بنا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply