• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم نے مجھےانصاف دلانا ہے،عمران خان

اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم نے مجھےانصاف دلانا ہے،عمران خان

فیصل آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کا جنون دیکھ کر اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سنا ہے فیصل آباد میں نہیں کسانوں کے پاس ڈیزل کی کمی ہے، 2018 میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہورہی تھی، فیصل آباد میں فیکٹریاں بند کرکے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی تھیں لیکن ہماری حکومت کی پالیسیوں کے بعد فیصل آباد کی صنعتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت نے فیصل آباد میں روزگار بڑھایا، مالکان کے پاس مزدوروں کی کمی ہوگئی ہے، فیصل آباد کی صنعتوں نے ریکارڈ برآمدات کیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

عمران خان نے کہا کہ رواں سال بھی چار فصلوں نے ریکارڈ پیداوار دی، سازش پاکستان کے خلاف امریکہ میں تیار ہوئی، یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے اس سازش کو کامیاب کیا، اب مہنگائی بڑھ رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے، اب کوئی مہنگائی کا رونا نہیں رو رہا، مرغی کی قیمت دگنی ہو گئی کیونکہ حمزہ شہبازپولٹری کاکاروبار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غدار اور چور ہیں، جدھرجائیں گےان کے خلاف نعرے لگیں گے، میں نے سنا تھا رانا ثنااللہ نے صرف18 قتل کیے لیکن اب پتہ چلا کہ22 قتل کیے ہیں،ان کی حکومت میں تب تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی جرم نہ کیا ہو، آصف زرداری سب سے بڑا ڈاکو ہے جوگاڈ فادر بن کر بیٹھا ہے، بھگوڑا، مفرور اور قانون سے بھاگا ہوا لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ سب نے میرے ساتھ اسلام آباد پہنچ کر اس ملک کو آزاد کرنا ہے، مجھے گرمی نہیں لگتی مگر آپ کی فکر ہے مجھے، علامہ اقبال ہمارے نظریاتی لیڈر ہیں، چند دن پہلے پتہ چلا ہے کہ بند کمروں میں میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، یہ سوچا جا رہا ہے کہ عمران خان کو کیسے ختم کریں؟

انہوں نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی لیکن ہم اس سے بھی نکل گئے، ہم نے اپنے لوگوں کو بھی بچایا اور اپنی معیشت کو بھی بچایا، پاکستان میں جب حکومت جاتی ہے تو لوگ مٹھائیاں بانٹتے ہیں، میری حکومت ختم کی گئی تولوگ سڑکوں پرنکل آئے۔

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے اس میں سازش کرنے والے ہرایک بندے کا نام لیا ہے، امپورٹڈحکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، رانا ثنااللہ شکل سے بھی قاتل لگتے ہیں، دنیا میں ایک مثال دیں جہاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر کیسز ہوں اوروہ ملک پرمسلط ہوں، ان کا ملک پرمسلط ہونا ہم سب کی توہین ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میر جعفر اورمیر صادق کی وجہ سے چوروں کی حکومت مسلط کی گئی، ہمارے کے خلاف سو موٹو ایکشن لے لیا گیا جیسے ہم نے کوئی بڑاجرم کیا ہو، ڈاکٹررضوان کوہارٹ اٹیک کیسے ہوا،؟ سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے، اب ایک اورافسراصغرکوبھی ہارٹ اٹیک ہو گیا ہے، سپریم کورٹ ڈاکٹررضوان کی موت کی تحقیقات کرائے، اگر ایسا نہیں کرنا تو پاکستان کی جیلوں کو کھول دو۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک زہرکا بتاؤں گا جو کھانے میں ڈال دیں توانسان کو ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے،
اگرمجھے کچھ ہوا تو قوم نے مجھےانصاف دلانا ہے، جن جن کے نام لئے ہیں آپ نے ایک ایک کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس طرح پہلی بار طاقتور قانون کے نیچے آئے گا، جب آپ سب وہ ویڈیو دیکھو گے تو مجھے اور ملک کو انصاف دلوانا ہے۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply