• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 887 ہوگئی، صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 887 ہوگئی، صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 887 ہوگئی، صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر
فائل فوٹو پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 887 ہوگئی، صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ تعداد 887 تک پہنچ گئی ہے۔

اگر تازہ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 9 مزید کیسز رپورٹ ہونے سے علاقے کے متاثرین کی تعداد 80 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 887 تک جاپہنچی ہے۔

پاکستان کی مجموعی صورتحال

کورونا وائرس کے باعث اگر پاکستان کی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج تعینات کردی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے انکار کرچکے ہیں تاہم صوبوں اور دیگر علاقوں کی جانب سے اپنی حدود میں لاک ڈاؤن اور مختلف طرح کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ کی بات کریں تو یہاں 23 مارچ سے 15 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری مراکز، شامنگ مالز، نجی و سرکاری دفاتر، پارکس، ٹرانسپورٹ، دکانیں بند ہیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ رسٹورنٹس کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، ساتھ ہی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں آج مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 249 ہوگئی ہے۔

فیصل آباد میں پہلا کیس رپورٹ

ترجمان محکمہ صحت کا کہناہے کہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، شہری نے پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں 14 روز کا جزوی لاک ڈاؤن ہے۔

سندھ

سندھ میں آج مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں اب تک کُل کیسز کی تعداد 394 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 132 تک جاپہنچی ہے جب کہ ایک مریض کا تعلق حیدرآباد اور ایک کا دادو سے ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزارت صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 16، پشاور میں 10، مردان میں 6، مانسہرہ میں 3، بونیر، چارسدہ اور کرک میں ایک، ایک مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

صوبے میں مہلک وائرس اب تک 3 افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ دیگر 35 متاثرہ افراد تاحال زیرعلاج ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد110 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سکردو میں کورونا کے دو مریض مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں تاہم حکومتی سطح پر اب تک تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اب تک 15 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کی تحصیل کوٹھ ہتھیال میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

محکمہ صحت نے پورے علاقے کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹس آنے تک مشتبہ افراد کومسجد میں ہی رکھا جائے گا۔

بارہ کہو کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے 6 غیرملکی افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوٹھ ہتھیال میں تبلیغی جماعت 13 لوگوں پر مشتمل تھی جن میں تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا اب تک ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہےجب کہ ریاست میں حکومت نے شہریوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔

اموات

Advertisements
julia rana solicitors london

اس وائرس سے متاثرہ افراد کے علاوہ 6 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں، جس میں 3 کا تعلق خیبرپختونخوا، ایک کا سندھ، ایک کا گلگت بلتستان اور ایک بلوچستان سے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply