• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تاریخ رقم ہو گئی: مسلمان فٹبالر کے لئے جاری میچ روک دیا گیا، موسیٰ نے روزہ افطار کیا

تاریخ رقم ہو گئی: مسلمان فٹبالر کے لئے جاری میچ روک دیا گیا، موسیٰ نے روزہ افطار کیا

برلن: روزہ دار مسلمان فٹبالر کے روزہ کھولنے کے لیے جاری میچ روک دیا گیا۔ تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ جرمن فٹبال لیگ(بنڈس لیگا) پیش آیا ہے۔

انسائیڈر اور انڈین ایکسپریس نے  بتایا ہے کہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جرمن فٹبال لیگ (بنڈس لیگا) میں آگسبرگ اور مینز کے درمیان جاری میچ کو 65 ویں منٹ میں روک دیا گیا۔

عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق جاری میچ 65 ویں منٹ میں ریفری میتھیاس جولن بیک نے روکا تھا اور اس کا مقصد مینز ٹیم کے روزہ دار کھلاڑی موسیٰ نیا کھتے کو روزہ افطار کرنے کے لیے وقت دینا تھا کیونکہ افطار کا وقت ہو چکا تھا۔

 

خبر رساں ادارے کے مطابق مینز کے کھلاڑی موسیٰ کو ٹیم کے گول کیپر نے پانی و جوس کی بوتلیں لاکر دیں جس سے مسلم فٹبالر نے روزہ افطار کیا اور پھر میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔ موسیٰ نے افطار کا وقت دیے جانے پر ریفری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

موسیٰ نیا کھٹے بنڈس لیگا کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے دوران میچ روزہ افطار کیا اور اس مقصد کے لیے جاری میچ بھی ریفری نے روکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply