• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا ، ٹانگوں پر 16 زخم آئے،انتطامیہ جناح ہسپتال

عمران خان کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا ، ٹانگوں پر 16 زخم آئے،انتطامیہ جناح ہسپتال

لاہور کے جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو بیہوشی کی حالت میں شوکت خانم اسپتال لایا گیا، ان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے۔

جناح اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر سجاد گورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا میڈیکولیگل کیا۔

ڈاکٹر سجاد گورایہ جناح اسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک کے سربراہ ہیں۔

فارنزک ڈاکٹر فرحت سلطانہ بھی عمران خان کا میڈیکولیگل کرنے والی ٹیم میں شامل تھیں۔

جناح اسپتال لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جب شوکت خانم اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھے، ان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے۔

لاہورکے جناح اسپتال کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی دائیں ٹانگ کو گولی چھو کر گزری جبکہ دوسری گولی نے بائیں ٹانگ کی ہڈی کو متاثر کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply