وٹامن بی ٹو کی کمی کی 6 علامات

وٹامن بی ٹو  ہمارے جسم میں موجود 8 بی وٹامنز میں سے ایک اہم وٹامن مانا جاتا ہے۔ وٹامن بی ٹو کا کام جسم میں صحت مند بلڈ سیلز  بنانا ہے جو آنکھوں اور جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں جبکہ انرجی لیول کو بھی بڑھاتا ہے۔ یہ میٹابولزم کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ہے، حاملہ خواتین کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور بچے کی اعصابی مضبوطی کے لیے بھی وٹامن بی ٹو نہایت اہم ہیں۔ جسم میں وٹامن بی ٹو کی کمی ہونا آسان نہیں، کیوں کہ تقریباً ہر فوڈ آئٹم میں وٹامن بی ٹو موجود ہوتا ہے اس کے باوجود وہ افراد جن کا وزن کم ہو، یا جن کا ہاضمے کا نظام عموماً خراب رہتا ہو، ان میں وٹامن بی ٹو کی کمی دیکھی جاسکتی ہے۔ وٹامن بی ٹو کی کمی کی چند علامات یہ ہیں۔ 1- کمزوری یا تھکاوٹ 2- مزاج میں تبدیلی 3- گلے میں درد 4- جلد کا پھٹنا 5- جلد کی سوزش 6- خون کی کمی اپنی خوراک میں سبزیوں، انڈے، میوہ جات اور دودھ کو شامل کریں، ان میں موجود غذائیت جسم سے صرف وٹامن بی ٹو کی کمی ہی دور نہیں کرے گی بلکہ صحت کو مزید بہتر بنائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply