• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیصل آباد :7 سالہ بچے نے کھلونا سمجھ کر گولی چلادی،ماں جاں بحق

فیصل آباد :7 سالہ بچے نے کھلونا سمجھ کر گولی چلادی،ماں جاں بحق

فیصل آباد :فیصل آباد میں 7 سالہ بچے نے مبینہ طور پر کھلونا پستول سمجھ کر اصلی پستول سے ماں پر گولی چلادی، جس سے ماں جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو فیصل آباد کے جھنگ بازار میں والد کی غفلت کے سبب 7 سالہ بیٹے اذان نے کھلونا پستول سمجھ کر ماں پر گولی چلادی، جس سے 26 سالہ حنا فاطمہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بچے کے والد رضوان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پستول لوڈ پڑی ہوئی تھی اذان نے کھلونا پستول سمجھ کر ماں پر تان کر گولی چلادی اور حناءاسپتال منتقل کے دوران دم توڑ گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply