• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیوی وزیراعظم کا جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں قومی دعائیہ تقریب کرانے کا اعلان

کیوی وزیراعظم کا جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں قومی دعائیہ تقریب کرانے کا اعلان

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈر نے جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں قومی دعائیہ تقریب کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، سانحہ کرائسٹ چرچ کے حوالے سے قومی دعائیہ تقریب کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں جمعہ کو صبح 10بجے ہوگی۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوزی  لینڈ کی وزیراعظم نے 19مارچ کو سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کیلئے قومی دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے کہا کہ قومی دعائیہ تقریب کرائسٹ چرچ سانحے کے متاثرین سے اظہاریکجہتی کا ایک اور موقع ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دعائیہ تقریب سے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ نیوزی لینڈ کے عوام ہمدرد اور مل جل کر رہنے والے لوگ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply