کینیامیں سیلاب سےبڑےپیمانےپرتباہی سےہلاکتوں کی تعداد70ہوگئی ہےجبکہ ہزاروں افرادبےگھرہوگئےہیں۔
تفصیلات کےمطابق کینامیں بارشوں سےسابقہ کئی ریکارڈٹوٹ گئےہیں مسلسل بارشوں سےپیداہونےوالی سیلابی صورتحال کی وجہ سےریلارہلائشی علاقوں میں داخل ہوگیاہےجو70افرادکوبہالےگیا جن کےبارےمیں کچھ پتا نہ چل سکا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق كينيا میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شہ کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
سیلابی ریلے میں کئی سڑکیں اور پل بھی تباہ ہوگئے جب کہ پانی کا تیز بہاؤ 70 افراد کو بھی بہا کر لے گیا جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم کسی کے بھی زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔
سیلاب کے باعث36 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے تاہم کیمپوں میں ادویہ، پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔
محكمہ موسميات نے پیشگوئی کی ہے کہ کینیا کے شمالی علاقوں میں بارشوں كا سلسلہ مزید کچھ روز تک جاری رہے گا۔ شہریوں سے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں