نائن الیون حملوں کی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری

واشنگٹن: امریکی ایف بی آئی نے نائن الیون حملوں کی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی کی تحقیقات کا پہلا مسودہ 16 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مسودے میں سعودی حکومت کے ہائی جیکرز سے رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

امریکہ میں سعودی سفارتخانے نے ایف بی آئی تحقیقات کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام جھوٹ ہے۔

ہائی جیکرز اور امریکہ میں سعودی قونصل حکام کے تعلق پر تحقیقات سامنے لائی گئیں۔ دستاویزات میں ہائی جیکروں کے امریکہ میں سعودی ساتھیوں کے ساتھ رابطوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز پہلے تحقیقات منظرعام پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply