• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سری دیوی کی موت معمہ بن گئی ، بونی کپورسے پوچھ گچھ ،کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت

سری دیوی کی موت معمہ بن گئی ، بونی کپورسے پوچھ گچھ ،کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت

دبئی : بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، وزارت داخلہ نے سری دیوی کے شوہر بونی کپور سے پوچھ گچھ کے بعد کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونےکے بعد ہی سری دیوی کی لاش بھارت لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت معمہ بن گئی، دبئی پولیس نے سری دیوی کا ہوٹل ایک کمرہ سیل کردیا جبکہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور سے دبئی میں وزارت داخلہ نے پوچھ گچھ بھی کی۔
وزارت داخلہ نے بونی کپور کو کلیئرنس ملنے تک دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے
بئی پولیس سری دیوی کی فون کالز کا ریکارڈ بھی چیک کررہی ہے اور سری دیوی کا بھارت سے میڈیکل ریکارڈ بھی منگوالیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل ملازمین سے بھی واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوئی تو پوسٹ مارٹم دوبارہ کروائیں گے، تحقیقات مکمل ہونےکے بعد ہی سری دیوی کی لاش بھارت لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply