• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بابری مسجد کیس:بھارتی سپریم کورٹ کازمین کےمعاملے پرثالثی کاحکم

بابری مسجد کیس:بھارتی سپریم کورٹ کازمین کےمعاملے پرثالثی کاحکم

نئی دہلی :بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں فریقین کی مخالفت کے باوجود زمین کےمعاملے پرثالثی کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو بابری مسجد کیس میں بھارتی سُپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔

عدالت کی نگرانی میں مصالحت ہوگی،عدالت نے فریقین کی مخالفت کے باوجودبابری مسجدزمین کےمعاملےپرثالثی کاحکم دیتےہوئے 3 رکنی ثالثی کمیٹی بنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ،ثالثی کمیٹی ایک ہفتے میں کام شروع کرے گی، مصالحت فیض آباد میں ہوگی جہاں سبھی فریقین آپس میں بیٹھ کر مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل فیصلہ محفوظ کیے جانے پرہندو فریقین نے ثالثی کے ذریعے تنازعے کا حل نکالنے سے انکار کیاتھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ جائیداد کے تنازعے کا نہیں ہے بلکہ عقیدےاور یقین کا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply