• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خطے میں امن کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدرہے،جنرل جوزف

خطے میں امن کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدرہے،جنرل جوزف

واشنگٹن :امریکی سینیٹ کام جنرل جوزف نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدرہے ۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو امریکی سینیٹ کام کمانڈر جنرل جوزف نے افغانستان میں قیام امن اورافغان طالبان کے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی ہے۔

امریکی کمانڈرجنرل جوزف نے ہاؤس آرمزکمیٹی کوبیان میں کہاکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے گزشتہ 18سال سے جو نتائج حاصل نہ کرسکے وہ گزشتہ 6ماہ میں حاصل کئے ، افغانستان میں جنگ بندی معاہدے ہوئی اورفریقین میں مذاکرات کا آغازہوا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

جنرل جوزف نے تمام عمل میں پیشرفت میں پاکستان کی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا تعاون قابل قدرہے گزشتہ 6ماہ میں بہت پیشرفت ہوئی ایسے مقاصد کا حصول ہوا جو ماضی میں نہیں ہوسکے تھے جس میں پاکستان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply