• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جھوٹی گواہی سےمتعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے،وزیراعظم

جھوٹی گواہی سےمتعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے جھوٹی گواہی سے متعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں  چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے  بیان کا خیر مقد کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دینے سے متعلق چیف جسٹس کا بیان خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سچ کا سفر ہی درحقیقت نئے پاکستان کی جانب سفر ہے، قوموں کی عظمت ان کی اعلیٰ اقدار سے ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں مسلم معاشرے کی بنیاد سچائی پر رکھی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جھوٹی گواہی دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج سے سچ کا سفر شروع ہوگیا، سب گواہوں کو خبر دے دیں، اب خدا کا قہر آگیا ہے لہذا جھوٹ نہیں چلے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply