• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خاموشی آواز رکھتی ہے،سائنسدانوں کا حیران کُن انکشاف

خاموشی آواز رکھتی ہے،سائنسدانوں کا حیران کُن انکشاف

واشنگٹن: سائنسدانوں نے طویل تحقیق کے بعد ثابت کیا ہے کہ انسان خاموشی کی آواز سن سکتا ہے۔سائنسدانوں کی تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئے ہیں، امریکہ کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں ایک ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں ایسے شواہد پیش کیے گئے جن کے مطابق ہمارا دماغ خاموشی کو متحرک انداز سے پراسیس کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم کسی گفتگو کے دوران اچانک خاموشی، بجلی کڑکنے کے دوران وقفے یا گانے کے اختتام پر طاری ہونے والے سکوت پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کردیتے ہیں۔

تحقیق کے دوران لوگوں کے سامنے ٹرین، پرہجوم ہوٹلوں یا بازاروں، کھیل کے میدانوں یا دیگر مقامات کے شور کی ریکارڈنگز کے دوران خاموشی کے وقفے کیے گئے تو نتائج سے معلوم ہوا کہ دماغ مکمل خاموشی کو بھی اسی انداز سے پراسیس کرتا ہے جیسے آوازوں پر کرتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق کہا جاتا ہے کہ خاموشی کسی آواز کی غیر موجودگی کا نام ہے لیکن نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ہم کسی آواز کی طرح خاموشی کو بھی سن سکتے ہیں تو خاموشی کی آواز کی اصطلاح واقعی درست ہے۔

حقیقی زندگی میں چونکہ مکمل خاموشی کا سامنا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے تو سائنسدانوں نے مختلف تجربات کے ذریعے یہ جائزہ لیا کہ اچانک آوازیں تھم جانے کے بعد پھیلنے والی خاموشی پر لوگ کیسے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں؟

اس مقصد کے لیے دو مختلف قسم کی آوازوں کی ریکارڈنگز بیک وقت چلائی گئیں جن کے درمیان متعدد مواقع پر خاموشی تھی۔ اس سے دریافت ہوا کہ ہمارا دماغ خاموشی کو کس طرح پراسیس کرتا ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

سائنسی ماہرین کے مطابق جس طرح آوازوں کے حوالے سے ہمارے سننے کی حس منفرد انداز سے کام کرتی ہے بالکل اسی طرح خاموشی کے دوران بھی ہوتا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ہم آوازوں کی عدم موجودگی کو بھی سن سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply