• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو رواں برس اکتوبر میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

لاشاری فلمز کے بینر تلے تیار کی گئی فلم کے پروڈیوسرعمارہ حکمت ہیں جبکہ اسکرپٹ ناصر ادیب نے تحریر کیا ہے۔

دسمبر 2018 میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تو اسے چند ہی گھنٹوں میں بے پناہ مقبولیت ملی تھی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ بجٹ کے لحاظ سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہے اور اس کی ریلیز گزشتہ چار سال سے تاخیر کا شکار ہے تاہم یہ پاکستان بھر کے بڑے پردوں پر 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

سنہ1979 میں ریلز ہونے والی پنجابی فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی نے2017 بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کے خلاف کاپی رائٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

سرور بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف درج کرائے جانے والے مقدمات واپس لیے جائیں تو’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کیخلاف کاپی رائٹ کا کیس واپس لے سکتا ہوں۔

فلم میکرز نے گزشتہ عید الفطر اور اس سے قبل 2018 میں بھی’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کا اعلان کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم سنیما گھر کی زینت نہیں بن سکی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply