پاک فوج کا بجٹ میں کمی کا فیصلہ

ملک کی خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز کی مدد میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے اخراجات میں 35 فیصد، یوٹیلٹی بلز میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، راشن اور کھانے پینے کی اشیاءکے اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاک فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، دفاعی اور حربی سامان کی امپورٹ لوکل کرنسی یا کرنسی سواپ کے تحت ہوگی جبکہ ٹریننگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن میٹنگز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ہر قسم کے اخراجات میں کمی فوری نافذ العمل کر دی گئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply