وہ روزانہ گاڑی بڑی تیز رفتاری سے سڑک پر دوڑاتاـ راستے میں سپیڈ بریکر آتے تو بھی گاڑی کی اسپیڈ کم نہیں کرتاـ۔ ادارے میں کام کرنےوالے ملازمین اُس کے رویے سےمانوس ہوچکے تھے ـ جہاں اسپیڈ بریکر آتا سارے خود کو سمیٹ لیتے ـ کیونکہ روزانہ وہ اسی راستےسے جایا کرتےتھےـ مگر اُس دن انہیں ڈیوٹی پرلے جانے کےلئےنئی گاڑی منتظر تھی ـ کیونکہ پرانی گاڑی اسپیڈ بریکر کی وجہ سے کچھ تڑوا بیٹھی تھی۔۔
ـ وہ ڈرائیور کےساتھ بیٹھ گئےـ مگرگاڑی کی رفتار آج بہت کم تھی ـ اوراسپیڈ بریکر آنےسے دو تین منٹ پہلے گاڑی کی رفتار کم ہوجاتی ـ ،سب بہت خوش تھے کہ چلو ڈرائیورکو عقل آگئی ہے اب خطرناک اوورٹیکنگ اور اسپیڈ بریکر پر تیزی سے نہیں جایا جائے گا۔۔
ـ ڈرائیور سےکہا کہ یہ اتنی بڑی تبدیلی کیوں آگئی ہےـ پہلے تو ایسی ڈرائیونگ نہیں کی ،پہلےـ آج جو دوتین منٹ پہلے اسپیڈبریکر کے لئے اسپیڈ کم کردیتے ہوـ وجہ کیا ہے؟ـ ہنستے ہوئےبولے یہ اپنی گاڑی ہے وہ سرکاری گاڑی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں