اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا اگر بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی یا کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان مناسب جواب دے گا۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا ہے، جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔
Advertisements

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا۔ اس سلسلے میں رابطہ نمبرز بھی جاری کیے جائیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں