طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کا حکم

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ جھوٹی مقدمے بازی اور سماعت غیر ضروری طور پر ملتوی کرنے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سماعت کا غیر ضروری التوا مقدمات کے فیصلے میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے۔

انھوں نے سول، کرمنل اور ریونیو سے متعلق مقدمات فوری حل کرنے کا نظام بھی واضع کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خصوصی بنچز کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply