• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل

وزیراعظم کی ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک کوپولیو سے پاک کرنے کیلئےعوام سے تعاون کی اپیل کردی۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر انسداد پولیو کیلئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، میں قوم سے کہتا ہوں کہ عوام ذمہ داری نبھاتے ہوئے ایک قدم آگے آئیں، اور پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ واضح رہے کہ پولیو کے انسداد کیلئے اس سال کی آخری مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، جس کے دوران 3 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔قومی ایمرجنسی سینٹر برائے انسداد پولیو اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چار روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ70 ہزار صحت محافظ حصہ لے رہے ہیں، جو گھر گھر جاکر پیدائش سے لے کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply