• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کیخلاف کیسز کی تفتیش، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی

عمران خان کیخلاف کیسز کی تفتیش، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیسز میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری سے پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں 7 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply