چوہدری نثار کی لیگی قیادت کے فیصلوں پر شدیدتنقید

اسلام آباد(اپنے نمائندہ سے)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک مرتبہ پھر پاناما پیپرز کیس کے معاملے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے مشیروں پر پارٹی کی موجودہ خراب صورت حال اور نواز شریف کی نااہلی کا ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کردیا۔سابق وزیر داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا، جس کا مقصد سینیٹر یعقوب خان کو پارٹی کا قائم مقام صدر نامزد کیے جانے کے فیصلے کی رسمی طور پر حمایت کرنا تھا۔ چوہدری نثار نے پارٹی کی قیادت کو ایک ایسے فیصلے کی حمایت کے لیے طلب کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جس پر لاہور میں پہلے ہی فیصلہ کیا جاچکا تھا۔ پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کا کیا مقصد ہے؟ جبکہ ہمیں پارٹی کے صدر کی نامزدگی کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوچکاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply