• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ 9مئی: کورکمانڈر کی وردی پہننے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا

سانحہ 9مئی: کورکمانڈر کی وردی پہننے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا

کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کے روز کورکمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنیوالے شخص نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شرپسند کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کا تعلق ضلع مہمند سے ہے، احتجاج کی آڑ میں جان محمد نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا اور یونیفارم کی تضحیک کی۔

جان محمد نے اعتراف کیا کہ زمان پارک میں لگائے کیمپس میں سے مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا، عمران خان نے کیمپس میں کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی۔ عمران خان گرفتار ہوئے تو شیخ امتیاز نے کارکنان کو کینٹ کی جانب مارچ کرنے کیلئے کہا۔ اعجاز چوہدری، محمودالرشید، یاسمین راشد اسلم اقبال اور دیگر ریلی میں موجود تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جان محمد کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری نے کورکمانڈر ہاؤس جانے کا کہا۔ کورکمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران یونیفارم ملا جسے پہن کر ویڈیو بنائی۔ میں نے کور کمانڈر کی شرٹ پہنی اور حسان نیازی نے پینٹ پکڑ لی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply