• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں باپ بیٹوں سمیت 4 افراد گرفتار

فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں باپ بیٹوں سمیت 4 افراد گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)       لاہور کے علاقے چوہنگ سے پولیس نے مبینہ طور پر فیس بک پر گستاخانہ مواد اَپ لوڈ کرنے کے الزام میں باپ اور اس کے 3 بیٹوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ ملزمان عقیل عباس، فقیر حسین شاہ، آغا مجاہد اور ضمیر حیدر نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹس میں گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیا ہے۔ پولیس کے سائبر ونگ نے اطلاع کی تحقیقات کیں تو ان کے پیجز پر گستاخانہ مواد موجود تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بھائیوں اور ان کے والد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب گرفتار ملزمان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ فیس بک پر انہوں نے کوئی گستاخانہ مواد اپ لوڈ نہیں کیا اور نہ ہی انہیں اس بات کا کوئی علم ہے۔ لواحقین کے مطابق محرم الحرام کے باعث وہ عزاداری میں مصروف تھے جبکہ ان کے اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے تھے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف سازش کی گئی ہے اور منظم انداز میں انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply