• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شوہر نے بیوی کو جہاز سے سمندر میں پھینک دیا،ویڈیووائرل

شوہر نے بیوی کو جہاز سے سمندر میں پھینک دیا،ویڈیووائرل

انڈونیشیا میں ایک شخص نے بحری جہاز سے بیوی کو سمندر میں پھینک دیا ۔ٹویٹرپرویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

 

 

ٹویٹرپروائرل ویڈیو میں  ایک شخص کو بحری جہاز میں عورت کو اٹھا کر لے جاتا ہوا دیکھا جارہا ہے، دیکھنے میں تو یہ منظڑ بہت رومانوی لگتا ہے لیکن صورت حال انتہائی مختلف ہے۔

یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کی بکاؤہینی (Bakauheni Port) نامی بندرگاہ پر رونما ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک عورت چلتے ہوئے جہاز کی نشستوں کی جانب بڑھتی ہے ۔ اس کے بالکل پیچھے ایک شخص آتا دکھائی دیتا ہے۔وہ مرد عورت کے ہاتھ سے پرس لیتا ہے جسے عورت بغیر کسی مزاحمت کے اس کے حوالہ کردیتی ہے۔پھروہ شخص عورت کو گود میں اٹھا کر جہاز کی کھڑکی کی طرف لے جاتا ہے اور اچانک سمندر میں پھینک دیتا ہے۔

پہلے مسافروں نے یہ سمجھا کہ شاید یہ آدمی کا رومانوی انداز ہو لیکن پھراسے عورت کو سمندر میں پھینکتے ہوئے دیکھ کر لوگوں نے عورت کی جان بچانے اور اس شخص کو دبوچنے کے لیے دوڑ لگادی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس واقعے پر مقامی تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کرنے والا شوہر مبینہ طور پر ڈیپریشن کا شکار تھا اور اسے ذہنی بیماری لاحق تھی ۔ان کی تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی کی یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد حرکت میں آئی۔شوہر کی جانب سے یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو سمندر میں پھینکنے کی حرکت ذہنی دباؤ میں کی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply