• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آغا سراج دُرّانی کیس: مبینہ مُہرے کے وارنٹ گرفتاری جاری

آغا سراج دُرّانی کیس: مبینہ مُہرے کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو نے بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن پھیلانے والا مبینہ مہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

کراچی کے معروف تاجر گلزار احمد کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ٹرانسفر ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وہ پیسہ آغا سراج درانی کی بیٹی نے ٹرانسفر کیے۔

نیب نے گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، دبئی سے واپسی پر گلزار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیب نے گلزار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی سفارش کردی، جبکہ گلزار احمد کا نام ایف آئی اے واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply