اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے رابطے کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں قائم شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ۔
بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بنائی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل کو دنیا کی دوسری ایپ قرار دینے پر کہا عوام سے براہ راست رابطے کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی سیل قائم کیاگیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کوسننے اور ان کے حل کیلئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔
ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں حکومت کی جانب سے لانچ کی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، انڈونیشیا پہلے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں