ٹوئٹر میں ایڈٹ بٹن اب مخصوص صارفین کو دستیاب

ٹوئٹر کی جانب سے ستمبر 2022 میں ٹوئٹس ایڈٹ کرنے کے بٹن کی آزمائش شروع کی گئی تھی اب یہ فیچر صارفین کو بھی دستیاب ہے۔

صرف کمپنی کی پیڈ سروس ٹوئٹر بلیو کے سبسکرائبرز کو اس سہولت تک رسائی دی گئی ہے۔ٹوئٹر میں ٹوئٹ پوسٹ ہونے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے والے بٹن کے فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جاتا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹوئٹر بلیو کے کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین اب اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں، البتہ ابھی اسے امریکا میں متعارف نہیں کرایا گیا۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا گیا کہ عام صارفین کے لیے یہ فیچر بھی مستقبل قریب میں اس فیچر کو متعارف کرایا جاسکتا ہے یا نہیں۔

کمپنی کے مطابق ایڈٹ کیے جانے والے ٹوئٹس ٹائم سٹیمپ اور لیبل کے ساتھ نظر آئیں گے جس سے پڑھنے والوں کو معلوم ہوجائے گا کہ اوریجنل ٹوئٹ کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور متعدد دیگر پلیٹ فارمز میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply