• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارن 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں: طاہر القادری کی ڈیڈ لائن

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارن 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں: طاہر القادری کی ڈیڈ لائن

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کی لاشیں گرائی گئیں، حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو غیر سنجیدہ لے رکھا ہے لیکن اب شہداء کے انصاف میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سربراہ عوامی تحریک نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارن 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں۔

سربراہ عوامی تحریک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس باقر نجفی کو سلام ہے جس نے آئی جی کے منہ سے سچ اگلوایا، نواز شریف اور شہباز شریف کو قتل کا بدلہ دینا ہوگا، وزیراعلیٰ شہباز شریف، رانا ثنااللہ نوازشیرف و دیگر قانون کے سامنے سرنڈر کریں۔ انہوں نے کہا ہم غیر جانبدار بنچ چاہتے ہیں جو قانون اور آئین کی سنے، آپ کی مرضی کے ریفری کے ساتھ میچ نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ 31 دسمبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، اس بار ہمارا وار بے نتیجہ نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا قاتلوں کو تحفظ دینے والی حکومت بچ نہیں سکتی، جب قدم اٹھائیں گے تو اسے فیصلہ کن بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا سیکرٹری داخلہ اور محکمہ پولیس وزیراعلیٰ کے ماتحت ہے، کیا وزیر قانون پنجاب وزیراعلیٰ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، کیا افسران اور شہبازشریف کے درمیان رابطہ نہیں تھا؟۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا نوازشریف پریشان ہیں کیونکہ ان کی خواہش کے مطابق فیصلے نہیں ہو رہے، نوازشریف نے عدلیہ پر ہرزہ سرائی کر کے آئینی بغاوت کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply