• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی ولی عہدنے پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری بڑھانےکا اعلان کردیا

سعودی ولی عہدنے پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری بڑھانےکا اعلان کردیا

: برادر اسلامی ملک پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سنبھالنے پہنچ گیا۔ سعودی عرب نے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید پڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔ 

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

 

سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر کردی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply