واشنگٹن :امریکا نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ معطل کردیا،امریکا نے روس پر آئی این ایف کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
دو سپرپاور آمنے سامنے آگئے،ایٹمی ہتھیاروں کی جنگ میں امریکا نے روس کیخلاف بڑا اعلان کردیا۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے روس کے ساتھ درمیانے درجے کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کو باضابطہ طور پرمنسوخ کردیا۔
ان کا کہنا ہےکہ روس ایٹمی معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جواب ناقابل برداشت ہے، خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام بے حد ضروری تھا۔

یاد رہے کہ 1987میں دونوں ممالک کے درمیان درمیانی درجے کے میزائل نہ بنانے کا معاہدہ ہوا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں