لاہورہائیکورٹ نےایکس سابق(ٹویٹر)کی بندش پرفریقین کونوٹسزجاری کردئیے۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدبلال حسن نےحافظ شاکرمحمودکی متفرق درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نے ایکس سابق(ٹویٹر)کی بندش کےخلاف دائرمتفرق درخواست پرسماعت کی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
عدالت نے درخواست کو18 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ ایکس (ٹویٹر)دو ماہ سے بند ہے جس سے شہری معلومات سے محروم ہوگئے ہیں ،17 فروری کو نوٹیفکیشن منظر عام پر آیا جس کے مطابق وزرات داخلہ نے پی ٹی اے کو بندش کا مراسلہ لکھا ، وزرات داخلہ کا اختیار نہیں ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں