شاہی خاندان میں ‘پھنس’ گیا تھا، شہزادہ ہیری

میگھن مارکل کے شوہر شہزادہ ہیری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ “شاہی خاندان میں پھنس گئے” تھےاور اپنی زندگی پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں تھا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی اپریل 2020 میں شاہی خاندان چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے۔

رپوٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے دنیا کے سامنے اس بات کا اطراف کیا کہ وہ شاہی خاندان اور انکے نظام سے سخت نفرت کرتے ہیں۔

اس سے قبل جوڑے نے رواں سال کے شروع میں امریکی ٹاک شو کے میزبان اوپرا ونفری سے انٹرویو کے دوران اپنے شاہی خاندان کی دی جانے والی تکالیف کا انکشاف کیا تھا۔

انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے کہا کہ میں بادشاہت میں پھس گیا تھا۔

جب میزبان نے پوچھا کہ کیسے آپ نے محل کو چھوڑا اور کس طرح آپ بادشاہت میں پھنس گئے تھے تو ہیری نے کہا شاہی خاندان کا سسٹم ہی ایسے بنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہیری نے مزید کہا کہ میرے خاندان کے باقی لوگ بھی اس سسٹم میں پھنسے ہوئے ہیں مگر وہ یہ سسٹم چھوڑ نہیں سکتے لہذا مجھے ان پر بہت دکھ ہوتا ہے۔ چند ماہ قبل ہیری کے بڑے بھائی نے کہا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست نہیں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply